Skip to main content

Justice for Tabrez Ansari- trend viral on social Media


"تبریز انصاری", بھارت کے علاقے پونے کا رہنے والا ایک نوجوان جس کی تین ماہ پہلے شادی ہوئی تھی. چھٹیاں منانے گھر آیا تھا. 
کسی کام سے گاؤں سے باہر گیا جہاں ہندو بلوائیوں نے روک کر نام پوچھا اور چوری کے الزام میں پکڑ لیا. 
کھمبے سے باندھ کر آٹھ گھنٹے تک مسلسل مارتے رہے اور ہندوانہ نعرے لگواتے رہے. اس دوران پولیس بھی وہاں پہنچ گئی لیکن خاموش تماشائی بنی رہی.

آٹھ گھنٹے تک مارنے کے بعد پولیس نے شدید زخمی حالت میں پکڑ کر جیل میں ڈال دیا اور بنا کسی علاج اور مرہم پٹی کے چار دن تک اسے جیل میں بند رکھا. 
یہاں تک کہ تبریز کے اہلِ خانہ تھانے پہنچے اور اسے لے کر ہسپتال میں داخل کروایا. 

ہسپتال میں ظلم یہ ہوا کہ ڈاکٹر نے ایک زندہ انسان کو مردہ قرار دے دیا.
 جب گھر والوں کو پتا چلا کہ زندہ ہے تو انہوں نے پولیس سے بڑے ہسپتال میں لے جانے کی درخواست کی. لیکن یہاں بھی پولیس نے جان بوجھ کر تاخیر کی.
پہلے تو بڑے ہسپتال منتقل کرنے کی اجازت نہیں دی اور جب اجازت دی تو دیر سے ہسپتال لے کر پہنچے جس کی وجہ سے تبریز راستے میں ہی اپنے خالقِ حقیقی سے جا ملے. 

اس دردناک سانحہ کو لے کر اس وقت پورے بھارت میں مسلمان سراپا احتجاج ہیں اور تبریز کے لیے انصاف کا مطالبہ کر رہے ہیں.
ٹک ٹاک کے "ٹیم سیون" نامی مشہور بھارتی(مسلمان) گروپ نے اس حادثے پر ایک ویڈیو بنائی جس میں انہوں نے صرف اتنا کہا کہ "کل جب تبریز کا بچہ بڑا ہو کر لوگوں کو مارے تو آپ سب مسلمانوں کو دہشتگرد مت کہنا". جس پر ان کے خلاف ایف آئی آر درج ہو گئی اور ان سب کا ٹک ٹوک اکاؤنٹ بند کردیا گیا.
اللہ ہندوستان کے مسلمانوں کی حفاظت فرمائے.  

شکریہ جناح
شکریہ شہداء پاکستان 
شکریہ

Comments

Popular posts from this blog

پاکستان کو پانی کے لئے بھارت پر ایٹمی حملہ کرنا پڑے گا؟

آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ بھارت پاکستان کے ساتھ کس طرح جنگ چھیڑ چکا ہے اور اس جنگ میں بھارت کو مسلسل کامیابی مل رہی ہے جب کہ پاکستان کی عوام اور اس کے حکمران گھوڑے بیچ کر سو رہے ہیں۔ اور اس غلط فہمی میں چپ سادھ رکھی ہے کہ کونسا بھارت نے پاکستانکے خلاف میدان جنگ اپنی فوج اتار دی ہے۔ توقع کے عین مطابق عالمی بینک نے کشن گنگا ڈیم کی تعمیر پر پاکستان کی شکایات اور شواہد کو ناکافی قرار دے کر مسترد کر دیا ہے۔ یہ پاکستان کی بھارت سے سفارتی محاذ پر ایک بڑی شکست ہے۔ کشن گنگا ڈیم کی تعمیر 2009 میں شروع ہوئی جب پیپلز پارٹی کی حکومت تھی اور ن لیگ مضبوط اپوزیشن تھی۔2011 کے بعد دو سال تک یہ کیس عالمی عدالت میں چلتا رہا لیکن بالآخر عالمی ثالثی عدالت نے نہ صرف پاکستان کے اعتراضات مسترد کر دیے بلکہ بھارت کو پانی کا رخ موڑنے کی اجازت دے دی۔ یاد رہے کہ یہ وہ دور تھا جب بھارت کو پسندیدہ ترین ملک قرار دیا جارہا تھا اور خارجہ امور کا قلمدان بھی وزیر اعظم میاں نواز شریف کے پاس تھا۔ بھارت نوازی کی داستان صرف یہیں ختم نہیں ہوئی بلکہ دریائے سندھ پر تحقیق سے پتہ چلا کہ انڈیا نے ڈیم بنا کر دریائے سندھ کا سا...

Economic Power of Pakistan-----part 3

Casualties in Afghanistan:     Afghan civilians killed                          8,813           Afghan civilians seriously injured                         15,863        U.S. troops killed                               1,140           U.S. troops seriously injured                                3,420        Other coalition troops killed          ...